• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، کلفٹن میں بھی پیپلز بس سروس شروع ہوگی

کراچی میں کلفٹن اور ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں پیپلز بس سروس کی مقبولیت کے پیش نظر سروس کے روٹ مزید بڑھائیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم 25 اگست تک لگ جانا چاہئے، عنقریب بسوں میں وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی بس سروس میں لوگوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید