• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل کی نئی انگوٹھی کا خفیہ پیغام سامنے آ گیا

میگھن مارکل کی نئی انگوٹھی کا خفیہ پیغام سامنے آگیا، فوٹو فائل
میگھن مارکل کی نئی انگوٹھی کا خفیہ پیغام سامنے آگیا، فوٹو فائل

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی نئی انگوٹھی ’ٹینس پنکی رنگ‘ کا خفیہ پیغام سامنے آ گیا۔

میگھن مارکل اِنوکٹس گیمز اور ملکہ الزبتھ کی حالیہ پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں 2 نئی ہیرے کی انگوٹھیاں پہنے ہوئے نظر آئیں۔

اس موقع پر ان میں ایک انگوٹھی جو پسندیدہ جیولری برانڈ شیفون کمپنی کی ہے وہ اپنے مخصوص ڈیزائین کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اس انگوٹھی کا ’ٹینس پنکی رنگ‘ کا ڈیزائن ’ٹینس بریسلٹ‘ سے متاثر ہو کر ڈیزائین کیا گیا ہے جس کے چاروں طرف ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

انگوٹھی کے ڈیزائن میں ایک بڑے ہیرے کو ایک چھوٹے سائز کے ہیرے کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

یہ انگوٹھی درحقیقت ایک ایسی عورت کی نمائندگی کرتی ہے جو ’پنکی پرومس‘ یعنی دوسری عورت کی حمایت کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔

میگھن مارکل کی اس شاندار انگوٹھی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پیغام دیا گیا ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل گزشتہ سال ایک ساتھ ’ٹائم میگزین‘ کے سرورق کے زینت بنے تھے، اس تصویر میں بھی میگھن کو یہ انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

شیفون کمپنی کی بانی اور سی ای او شلپا یارلاگڈا کا میگھن مارکل کے بارے میں کہنا ہے کہ ’میں ہمیشہ میگھن سے بہت متاثر رہی ہوں، میں نے ان کی اقوامِ متحدہ میں خواتین کے بارے میں تقریر اس وقت سنی جب میں ہائی اسکول میں تھی‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے میگھن کا شو (سوٹس) بھی دیکھا، میں تنظیم (ون ینگ ورلڈ) کا حصّہ تھی اور میگھن کی سفیروں میں سے ایک تھی اور وہ میرے لیے ایک مشیر ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میگھن جو کچھ بھی کرتی ہے وہ کسی نہ کسی خاص مقصد اور نیت کے ساتھ کرتی ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میں جانتی ہوں کہ جب وہ زیورات پہنتی ہیں تو اس کے پیچھے بھی ان کا کوئی نہ کوئی ارادہ ہوتا ہے‘۔ 

شلپا یارلاگڈا نے بتایا کہ ’ہم دونوں خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں بہت ہم خیال ہیں‘۔

امریکی میڈیا کے مطابق شیفون کمپنی اپنے منافع کا نصف حصّہ اپنی غیر منافع بخش تنظیم ’دی اسٹارٹ اپ گرل فاؤنڈیشن‘ کے ذریعے ایسی خواتین کو فنڈ دینے کے لیے دیتا ہے جو کسی بھی قسم کا اپنا کاروبار کرنے کی خواہش مند ہیں۔ 

کمپنی کے ہیرے اور جواہرات بھی صرف اخلاقی اور قانونی طریقوں سے حاصل کیے گئے ہیں جو تنازعات سے پاک اور سماجی طور پر ذمے دارانہ طریقوں کی پیروی کرتے ہیں۔

میگھن کے علاوہ کئی نامور شخصیات اس برانڈ کی خریدار ہیں، جن میں نکول کڈمین، مشیل اوباما اور ڈچس آف سسیکس کی دوست سرینا ولیمز بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید