• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹیم محافظ‘ کی دوسری قسط نے مداحوں کے دل جیت لیے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 آئی ایس پی آر اور جیو میڈیا نیٹ ورک کے تعاون سے بننے والی شاندار اینی میٹڈ سیریز ’ٹیم محافظ‘ کی دوسری قسط نے بھی شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

’ٹیم محافظ‘ کی دوسری قسط 2 جولائی، ہفتے کی شام 6 بجے ’جیو ٹی وی‘ اور اسی روز 7 بجے ’جیو نیوز‘ پر نشر کی گئی۔

اس سیریز کی دوسری قسط کی کہانی اور اینیمیشن نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔

’ٹیم محافظ‘ کی دوسری قسط پر مداحوں کا ردِ عمل
’ٹیم محافظ‘ کی دوسری قسط پر مداحوں کا ردِ عمل

’ٹیم محافظ‘ کی دوسری قسط مداحوں کو اس قدر بھائی کہ انہوں نے ناصرف اس سیریز کی تیسری اور چوتھی قسط بنانے کی درخواست کی بلکہ قسط کا دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

صارفین کی جانب سے بہترین اینیمیٹڈ سیریز پیش کرنے پر جیو اور آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ’ٹیم محافظ‘ کی دوسری قسط ’منشیات‘ کے موضوع پر مبنی تھی۔

اس  قسط میں ’ٹیم محافظ‘ نے منشیات فروشوں کے ایک گروہ کا خاتمہ کیا، اس سیریز کو تاحال 1 لاکھ 31 ہزار 474 صارفین یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید