• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبیک اللھم لبیک، مناسک حج شروع، 10 لاکھ عازمین حج منیٰ پہنچ گئے، کل وقوف عرفات ہوگا

مکہ المکرمہ (جنگ نیوز) مناسک حج کا آغاز ہو گیا ، 2 سال کی سخت کورونا پابندیوں کے بعد آج 10 لاکھ عازمین حج منیٰ پہنچ گئے ۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفات کل ہو گا،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد، عازمین حج آج منی میں پورا دن قیام اور عبادت کرینگے ،کل نماز فجر کے بعد منی سےحج کے رکن اعظم کی ادائیگی کیلئے عرفات روانہ ہونگے ۔

حج سیزن سے پہلے غلاف کعبہ میں تبدیلی کیوں؟


عازمین حج خطبہ حج سنیں گے،مغر ب تک میدان عرفات میں قیام کرینگے،مزدلفہ کی شب کھلے آسمان تلے گزاریں گے، طلوع آفتاب کے بعد واپس منی جائینگے، شیطان کنکریاں مارینگے اور قربانی دینگے ۔

 دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج 7 اور 8 ذوالحج کی درمیانی شب مکہ مکرمہ سےمنیٰ پہنچے ، جہاں 2 سال کے طویل انتظار کے بعد عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ آباد ہو چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید