• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی اظہار پر سب سے زیادہ قدغن پی ٹی آئی نے لگائی، ملک احمد

ملتان/ لاہور (نمائندگان جنگ ) صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہم اس وقت اپنی سیاست بچانے کی بجائے ریاست کو بچانے کی فکر میں ہیں، ریاست کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے جو سخت فیصلے کئے ہیں، وہ ملک و قوم کے مفاد میں ہیں اینکر عمران ریاض نے آزادی اظہار رائے کے حق کے ذریعہ آئین اور قانون کے ضابطوں کو پامال کیا ہے، یہ نہ تو قانون سے بالاتر ہے نہ ہی مقدس گائے ہے۔، یہ صحافتی ذمہ داریوں کی بجائے ایک سیاسی پارٹی کی ترجمانی میں مصروف ہے کیونکہ ماضی میں یہی صحافی دیگر صحافیوں کیخلاف اقدامات کو درست قرار دیتا رہا اور ان پر غداری کے فتوے دیتا رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان اور لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنسز کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ففتھ جنریشن وار کا حصہ بن کر اداروں ملکی سالمیت، سفارتی تعلقات پر حملے آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کو ائین کے آرٹیکل 19 اور اس کی شق 19 اے کے تحت بھی دیکھنا ضروری ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید