جدہ (شاہد نعیم) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری احسان الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سمندر پار پاکستانیوں کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں، اوورسیز پاکستانی محض ترسیلات زر بھیجنے والے نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی خودمختاری اور ریاستی استحکام کی اصل قوت ہیں۔ ان کے حقوق کے تحفظ پر کسی قسم کی سیاست یا مصلحت قبول نہیں کی جائے گی، چوہدری احسان الحق جدہ میں مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان کے عشائیہ میں خطاب کررہے تھے، اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار کو ذاتی مفاد کے بجائے ریاستی ذمہ داری سمجھا ہے۔