• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے سامنے افغان حکمران بے نقاب ہوچکے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئرسیاستدان مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سیدضیاء عباس نے کہاہے کہ دنیا کے سامنے افغانستانی حکمران بے نقاب ہوچکے ہیں، افغانستان کی بقا اس میں ہےکہوہ اپنے پڑوسی ملک پاکستان جغرافیائی طور پر تسلیم کرلےاس کی جانب سے مسلسل پاکستان میں شرانگیزی اس کے اپنے مفاد کے خلاف ہے پاکستان نے ہمیشہ اچھے اور برے وقتوں میں افغانستان کی مالی اور جانی اعتبار سے مکمل سپورٹ کی امریکہ کے خلاف افغانستان کی جنگ میں پاکستان کو جو مالی اورجانی نقصان ہوا ہے اس کا افغانستان کو اعتراف کرنا چاہئےمگر ان کے حکمران اپنے دہشت گردوں کو روکنے کے لئے بجائے اپنی سرزمین پر پاکستان کے خلاف تیار دہشت گردوں کو تیار کررہے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید