پشاور (ارشد عزیز ملک )ایک حیران کن اور متنازع اقدام کے تحت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں آپریٹر کم چوکیدار کو سب انجینئر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا اور معاملہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ذرائع کے مطابق پہلا حکم نامہ 16 دسمبر 2025 کو چیف انجینئر (سنٹر) کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن ٹانک میں تعینات ایک آپریٹر کم چوکیدار کو عارضی طور پر سب انجینئر کے فرائض انجام دینے کی اجازت دی گئی۔ نوٹیفیکیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ انتظام سپرنٹنڈنگ انجینئر پی ایچ ای سرکل ڈی آئی خان اور ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن ٹانک کی سفارشات پر، عوامی مفاد میں اور تاحکم ثانی کیا گیا۔