• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سرمایہ کاری کا الزام ، انڈونیشیا نے 3پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا نے جعلی سرمایہ کاری کے الزام میں تین پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔ مقامی افراد کی شکایات پرحکام کی کارروائی،ملزمان نے سرمایہ کاری کا جھوٹا دعویٰ کیا لیکن کوئی کاروباری سرگرمی ظاہر نہ کر سکے۔ جکارتا گلوب کے مطابق انڈونیشیا کے امیگریشن حکام نے تین پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا جو ایسٹ جاوا میں جعلی سرمایہ کاری کرنے کا دعویٰ کر رہے تھے لیکن کوئی قانونی کاروباری سرگرمی ظاہر نہ کر سکے۔ مقامی رہائشیوں کی شکایات کے بعد امیگریشن دفتر نے تینوں کی سرگرمیوں کی تحقیقات کیں اور پایا کہ وہ ایک ہی کرائے کے گھر میں مقیم تھے اور ان کی سرگرمیاں ان کے دعووں سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔
ملک بھر سے سے مزید