• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا سلامک بینکنگ عمل سے نظر آنی چاہئے،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(جنگ نیوز)ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللّٰہ نے کہا ہے کہ ا سلامک بینکنگ عمل سے نظر آنی چاہئے، صدر سندھ بینک نے اعلان کیا کہ 2027تک مکمل اسلامک بینکنگ نظام کا حصہ ہونگے، وہ ایس بی آئی ایل کی تقریب تقسیم اسناد سےخطاب کررہے تھے۔ تقریب سے سیلانی اسلامک فنانس اینڈ لیڈر شپ ونگ کے سربراہ محمد اسلام احمد ،امام احمد رضا یونی ورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے نامزد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد کمال انصاری، معروف بزنس مین حمزہ تابانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللّٰہ نے کہا کہ ا سلامک بینکنگ صرف نام سے نہیں ،عمل سے نظر آنی چاہئے، اسلامک بینکنگ صاف شفاف لین کے ایک ایسے نظام کا نام ہے جس کا عملی مظاہرہ 1400 سال پہلے آخری نبی ﷺ نے اپنی تجارت کے طریقہ کار سے ثابت کیا۔اس لئے اسلامک بینکنگ کی جانب پیش رفت کرنے والے تمام بینکوں اور ماہرین سے گزارش ہے کہ وہ ایسا رول ماڈل بنیں جس میں اخلاقیات ملحوظ خاطر ہوں اور کسٹمر کو بھی واضح ہو کہ اس کا لین دین کسی خفیہ شرائط سے پاک ہے۔ سندھ بینک کے صدر محمد انور نے کہا کہ اسلامک بینکنگ کمرشیل بینکنگ سے بہت بہتر ہے،سندھ بینک کی اس سال 60 برانچیں اسلامک بینکنگ میں ڈھل جائیں گی۔
ملک بھر سے سے مزید