اسلام آباد( رانا غلام قادر ) سی ڈی اےکے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا عمل دوسرے دن بھی جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہا۔ نیلامی کے دوسرے روز دوپلاٹ ایک ارب 28کروڑ60 لاکھ روپے میں فروخت کئے گئے ۔ اس طر ح پہلے دو روز میں مجموعی طور پر 14 ارب 80کروڑروپے کے پلاٹس نیلام کئے گئے۔ نیلامی آج بھی جاری رہے گی۔ نیلامی کے عمل کی نگرانی چیئرمین آکشن کمیٹی ممبر فنانس طاہر نعیم اور ممبران آکشن کمیٹی کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیلام عام کے دوسرے روز سیکٹر D-12 مرکز کے پلاٹ نمبر 12 کوایک ارب چار کروڑروپے میں نیلام کیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر F-10/3 کا پلاٹ نمبر Aـ284 کو 24 کروڑ60 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔ رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی آج 24 دسمبر کو بھی جناح کنونشن میں جاری رہے گی۔ نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں۔