کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیات داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کراچی اور بلوچستان میں بارش سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں بارش اور آندھی کی پیشگی اطلاعات کے باوجود حکومتی سطح پر شہریوں کی حفاظت کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف فوری طور پر اس کے تدارک کے لئے کراچی کا دورہ کر کے صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل کو حل کریں۔