لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےعدلیہ، فوج اور الیکشن کمیشن کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم کیخلافدرخواست کو ترمیم کے ساتھ 5رکنی فل بنچ کےسامنے پیش کرنے کا حکم دیدیا، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اداروں کیخلاف مہم اہم معاملہ ہے، اس ایشو کو ایک ہی مرتبہ طے ہونا چاہیے،درخواست کے متن سے لگتا ہے کہ یہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کیخلاف ہے، اس درخواست کو عمومی ہونا چاہیے کیونکہ یہ ایک اہم ایشو چل پڑا ہے، وکیل درخواستگزار میاں دائود نے موقف اپنایا کہ اس وقت پی ٹی آئی ہی عدلیہ، فوج کیخلاف منظم مہم چلا رہی ہے،عدالت نے ہدایت کی کہ د رخواست کی ترمیم کریں، عید کی چھٹیوں کے بعد فل بنچ اس پر سماعت کریگا۔