اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو معیشت ، توانائی کیلئے اپنا کوآرڈنیٹر مقرر کردیا۔ تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،عہدے پر تقرر ی اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلالاظہر کیانی کو معیشت اور توانائی کا کوآرڈنیٹر مقرر کردیاگیا ہے۔ بلال اظہر کیانی پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور پارٹی کی معاشی ٹیم کے رکن ہیں ان کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کی سپیشل سیکرٹری سارہ سعید کے دستخطوں سے جاری ہواہے ۔ بلالاظہر کیانی عہدے کی تنخواہ اور مراعات نہیں لیں گے ۔