تہران(اے ایف پی)ایران کی ایک عدالت نے می ٹو تحریک کے بعد گرفتار ہونےوالے شخص کو سزائے موت سنادی،اے ایف پی کے مطابق کیوان امام وردی کتابوں کی دکان کے مالک ہیں اور ان پر 20 خواتین نے جنسی حملے کا الزامعائد کیا،جس کے بعد اگست 2020میں انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا،فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امام وردی کو سزائے موت زمین پر بدعنوانی کے الزام میں سنائی گئی ہے۔