• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزراء ہی کیا حمزہ اور شہباز شریف بھی استعفیٰ دیدیں تو الیکشن نہیں جیت سکتے، پی ٹی آئی

تصویر بشکریہ: ٹوئٹر حماد اظہر
تصویر بشکریہ: ٹوئٹر حماد اظہر

لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 158 کے ضمنی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار زاہد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر ، میاں محمود الرشید اور میاں اکرم عثمان نےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کی۔

میاں محمود الرشید نے دعویٰ سے کہا کہ صوبائی وزراء کیا وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اور وزیراعظم شہباز شریف بھی استعفیٰ دے دیں تو بھی یہ ضمنی الیکشن نہیں جیت سکتے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء میں اب تک ملک احمد خان ، اویس لغاری اور سلمان رفیق استعفیٰ دے چکے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ اس وقت ماحول یہ نظر آرہا ہے کہ لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے،عوام اس وقت صرف عمران خان کی حمایت کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ تمام افسران کان کھول کر سن لیں کہ الیکشن میں مداخلت کی سزا ہے،بعض چینلز طے شدہ کمپین دکھا رہے ہیںکہ کانٹے کا مقابلہ ہے حالانکہ عوام نے یکطرفہ پی ٹی آئی کی حمایت کردی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ اس وقت لاہور کے 4 حلقوں میں پی ٹی آئی کی فتح صاف نظر آرہی ہے۔

اس دوران پی پی 158 سے اے این پی کے امیدوار زاہد خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا ۔

قومی خبریں سے مزید