نئی دہلی (جنگ نیوز )امریکہ اور بھارت سمیت چند دیگر ممالک میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آئی ہے جس نے سائنسدانوں کو پریشان کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ سمیت انڈیا کی مختلف ریاستوں میں اومی کرون کی نئی قسم بی اے 2اعشاریہ 75رپورٹ ہوئی ہے اور یہ وائرس تیزی سے پھیلتا دکھائی دے رہا ہے۔امریکی ریاست منیسوٹا میں مایو کلینک کے کلینیکل وائرولوجی کے ڈائریکٹر میتھیو بیننکر کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا میں بالخصوص اس وائرس کے پھیلنے کی شرح سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ اس بات کا تعین کرنا ابھی باقی ہے کہ آیا اس کے پھیلنے کی شرح کورونا کی بی اے 5 ویریئنٹ سے زیادہ ہے یا نہیں۔