نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں زیر تعمیر پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر قومی نشان اشوک چکر میں شیر کی شکل کے بارے میں تنازع پیدا ہو گیا ۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ نئے مجسمے میں شیر کو انتہائی غصے اور خونخوار شکل میں دکھایا گیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے اس مجسمے کی رونمائی پیر کوکی تھی ۔بھارت کے قومی نشان شیر کے پرانے مجسموں میں اسے جارحانہ انداز میں نہیں دکھایا گیا ہے ۔ لیکن نئے مجسمے میں شیر کا منھ دھاڑنے والے انداز میں کھلا ہوا ہے اور اس کے دونوں بڑے دانت واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں ۔