نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت کی ریاست کیرالہ میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے بھارت واپس پہنچنے والے 35 سالہ شخص ترواننت پورم میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسے میڈیکل کالج میں منتقل کردیا گیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے مریض ایک ایسے شخص کے ساتھ قریبی رابطے میں تھا جس کا اس مرض کا طبی ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ادھر وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ مریض کا اپنے والدین، ٹیکسی ڈرائیور اور آٹورکشا ڈرائیور سے قریبی رابطہ تھا۔