• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار کی ہوس عمران ’’میکا ویلین سیاست‘‘کاشرمناک باب رقم کررہاہے، وزیراعظم

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی ہر تقریر انکے کسی عوامی عہدے کیلئے نا اہل ہونے کا ثبوت ہے،اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی میکاویلین سیاست کا شرمناک باب رقم کر رہا ہے۔PTIنے عمران کی سر پرستی میں قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی منظم مہم چلائی، جس سے پاکستان کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچا، ایک شخص کی انا،اندازِ سیاست اور نااہلی نےہمارے معاشرےکے حسن کو تہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے،اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انکی براہِ راست سرپرستی میں قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی منظم مہم چلائی، جس سے پاکستان کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچا، علاوہ ازیں وزیر اعظم نےکہا کہ ایک شخص کی انا،اندازِ سیاست اور نااہلی نےہمارے معاشرےکے حسن کو تہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے،گزشتہ دور میں سرکاری آسامیوں اورتبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی،گزشتہ دور میں پنجاب کی جو حالت کی گئی وہ صوبے کےلوگوں کی توہین سےکم نہیں،علاوہ ازیں وزیراعظم نے ہکلا ٹول پلازا پر ٹریفک کے رش کا نوٹس لیتے ہوئے ٹول پلازا پر ٹول بوتھس کی تعداد بڑھانے اور ایم ٹیگ سسٹم آپریشنل کرنے کی ہدایت کر دی۔
اہم خبریں سے مزید