• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سطح پر مغربی ممالک کا غلبہ ختم ہو رہا ہے، سابق برطانوی وزیراعظم

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ جدید تاریخ میں پہلی مرتبہ مشرق معاملات طے کرنے کے حوالے سے مغرب کے ساتھ برابری کی سطح پر آ چکا ہے کیونکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کا عالمی سطح پر غلبہ ختم ہو چکا ہے۔ ڈچلی فائونڈیشن سے خطاب کے دوران، ٹونی بلیئر کا کہنا تھا کہ کورونا کے اثرات اور یوکرین میں جاری تنازع کی وجہ سے مغربی ممالک میں مقیم آبادی کے بڑے حصے کا معیار زندگی انحطاط پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی سیاست بحران کا شکار ہے اور یہ بدشکل، غیر پیداواری اور زیادہ جانبدار ہو چکی ہے جس میں سوشل میڈیا کی وجہ سے شدت آ چکی ہے، اس سے داخلی اور بین الاقوامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روس کی کارروائی مغربی ممالک کے اصل ہدف کا ایک کلیدی پوائنٹ ہونا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید