چین کے شہر ژینگ ژو کے ایک 25 سالہ شخص کو دیکھ کر کوئی بھی یقین نہیں کرسکتا کہ وہ واقعی 25 برس کا ہے۔
حال ہی میں اسے صرف 5 منٹوں میں اس وقت شہرت ملی جب اس کی تصاویر آن لائن وائرل ہوئیں۔ اس کی وجہ چینی شہری کی ظاہری شکل و صورت ہے جس میں وہ غیر معمولی طور پر معمر نظر آتا ہے۔
ژو نامی یہ شخص کسی ایسی حالت یا بیماری میں بھی مبتلا نہیں کہ وہ اتنی زیادہ عمر کا نظر آئے۔
اسے دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ وہ لگ بھگ 45 برس کا ہے، حالانکہ اس کی عمر صرف 25 سال ہے۔
ٹوئٹر کے چینی ہم عصر ویبو پر اس کی جو تصاویر وائرل ہوئیں ان میں وہ پرانے فیشن کے لباس، اسپورٹنگ چشمہ اور بالوں کے مخصوص انداز میں نظر آیا، جس پر لوگ اس کی جانب متوجہ ہوئے اور بعض نے تو اس کی ظاہری وضع قطع پر پُرمزاح جملے بھی کسے۔
جہاں اسے مذاق کا نشانہ بنایا گیا وہی بہت سے لوگوں نے اسے مشورہ دیا کہ وہ اپنا وزن کم کرے تاکہ وہ اپنی حقیقی عمر کے مطابق ہی نظر آئے۔