• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکی چن شام کے کھنڈروں پر فلم بنانے پہنچ گئے

جیکی چن کی پروڈکشن میں ایک چینی فلم پر کام جاری ہے، فلم کی شوٹنگ شام کے تباہ شدہ علاقے الحجر الاسود میں ہو رہی ہے۔

'ہوم آپریشن' نامی فلم کی شوٹنگ پر شام اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

یہ فلم 2015 میں چین کی طرف سے اپنے سیکڑوں شہریوں کو یمن سے انخلا کروانے کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔

فلم چین اور اماراتی پروڈیوسرز کے درمیان پہلا مشترکہ منصوبہ ہے جس کا مقصد چین کی کمیونسٹ پارٹی کو اجاگر کرنا ہے۔

فلم کے سیٹ سے جاری ہونے والی تصاویر میں چین کے فلمی عملے اور اداکاروں کو تباہ حال عمارتوں اور فوجی ٹینک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔


خیال رہے کہ الحجر الاسود کا علاقہ دمشق سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

2012 کے دوران شام کی خانہ جنگی میں یہ علاقہ حکومت مخالف باغی گروپ کا گڑھ تھا۔

2018 میں حکومتی فورسز نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔ اس پورے تنازع میں چین نے شامی صدر بشار الاسد کی سفارتی حمایت جاری رکھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید