• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منوج باجپائی نے ’پشپا 2‘ میں کام کرنے کی تردید کردی

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار منوج باجپائی نے بلاک بسٹر تیلگو فلم ’پُشپا‘ کے سیکوئیل میں اداکاری کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

انہوں نے بدھ کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’کہاں کہاں سے سماچار لاتے ہو آپ لوگ؟‘

اس حوالے سے پچھلے کچھ دنوں سے افواہیں تھیں کہ منوج باچپائی کو ’پشپا 2‘ میں پولیس افسر کے کردار کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھی منوج نے ان خبروں کو غلط قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اس سب میں کوئی سچائی نہیں۔

فلم کے سیکوئیل میں الّو ارجن (پشپا) اور ایس پی بھنور سنگھ (فہد فاصل) کے درمیان تنازع ہوگا۔

پچھلے سال ’پشپا‘ چار علاقائی زبانوں میں ریلیز ہوئی تھی، ان میں ہندی، تامل، ملیالم اور کناڈا شامل تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید