نئی دہلی (اے ایف پی، مانیٹرنگ نیوز) بھارت کی اپوزیشن رہنما سونیا گاندھی منی لانڈرنگ کیس میںپیش ہوئیں جہاں تفتیش کاروں نے ان سے سوالات کیے،کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ ان کی حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے، کارکنوں کی جانب سے ملک گیر احتجاج بھی کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے 9سال قبل کانگریس صدر سونیا گاندھی اور ان کے صاحبزادے راہول گاندھی کے خلاف شکایت درج کروائی تھی،راہول گاندھی سے بھی اسی کیس کے تناظر میں پچھلے مہینے کئی بار تفتیش کی جاچکی ہے۔