نئی دہلی (خبرایجنسی،مانیٹرنگ نیوز )بھارت میں خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلات زر میں بھاری کمی ریکارڈ کی گئی۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق بھارتی مرکزی بینک ریزرو بینک آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلات زر جو2016 -17 میں مجموعی رقم کے 50فیصد سے بھی زیادہ تھیں، 2021-22 میں کم ہو کر صرف 30فیصد رہ گئیں۔