بچو! آپ نے ضرور یہ غور کیا ہوگا کہ دن کے وقت تو سورج خوب چمکتا ہے اور پوری دنیا کو روشن کردیتا ہے۔ ہر چیز صاف صاف نظر آتی ہے لیکن جوں ہی دن ڈھلنے لگتا ہے اور شام کے سائے گہرے ہونے لگتے ہیں تو اندھیراچھاجاتا ہے اور سورج بھی غائب ہوجاتا ہے۔
رات کے وقت اندھیر اس لیے چھا جاتا ہے کیونکہ زمین سورج کے گرد چکر لگانے کے ساتھ ساتھ گھومتی بھی ہے۔ زمین کے جو حصے گھومتے ہوئے سورج سے دور چلے جاتے ہیں وہ اس کی روشنی سے دور ہوکر اندھرے میں ڈوب جاتے ہیں اور زمین کے جو حصے سورج کے سامنے ہوتے ہیں وہاں دن ہوتا ہے۔ زمین کو سورج کے گرد چکر مکمل کرنے میں ایک دن اور ایک رات کا عرصہ لگتا ہے۔
سب سے گرم سیارہ کونسا ہے؟
نظام شمسی کا سیارہ وینس (Venus) سب سے گرم سیارہ ہے، اگرچہ یہ سورج سے زیادہ قریب نہیں ہے، مگر اس کا درجہ حرارت پانچ سو درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جو زمین کی گرم ترین جگہ صحرائے صحارا سے آٹھ گنا زیادہ ہے۔ وینس سیارہ گیس کے بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے، یہ بادل کمبلوں کی طرح کام کرتے ہیں اور سورج کی حرارت کو اندر ہی رکھتے ہیں۔
خلائی جہازوں نے وینس پر پہنچ کر وہاں کے بارے میں معلومات اور تصاویر زمین پر بھیجیں۔ وینس کی سطح پر اُترنے والے خلائی جہاز گرمی کی شدت کے باعث فوراً ہی تباہ ہوجاتے ہیں۔