• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیارے بچو! پرچم کسی بھی ملک کا امتیازی نشان اور اس کی عزت و وقار کی علامت ہوتا ہے۔ ہمارا سبز اور سفید پرچم ہمارے ملک کی پہچان ہے لیکن کیا آپ کو علم ہے کہ، پاکستان کا قومی پرچم سب سے پہلے کب اور کہاں لہرایا گیا۔

سب سے پہلے فرانس کی سرزمین پر 11 اگست 1947 کو لہرایا گیا تھا یعنی قیامِ پاکستان سے تین دن پہلے۔ اُس وقت متحدہ ہندوستان کے بوائے اسکاؤٹ کا دستہ عالمی اسکاؤٹ جمبوری میں شرکت کے لیے فرانس میں موجود تھا ۔ انہوں نے پاکستان کا پرچم تیار کیا اور اس کے سائے تلے کھڑے ہوئے۔ یوں پہلی بار فرانس میں پاکستان کی باضابطہ نمائندگی کی۔

قومی پرچم کا ڈیزائن امیر الدین قدوائی نے قائد اعظم کی ہدایت پر مرتب کیا اور ماسٹر الطاف حسین اور افضال حسین نے اسے سیا تھا۔