• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین کی ملک دشمن سرگرمیاں، سہراب گوٹھ ہنگامہ کی ویڈیوز بھارت سے اپلوڈ ہونے کا انکشاف

کراچی (خبرایجنسی ) سہراب گوٹھ ہنگامہ آرائی کی وڈیوز بھارت سے اپلوڈ ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ہنگامہ آرائی کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی اور اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیا،ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سہراب گوٹھ ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز پہلےافغانستان بھیجی گئی اور پھر بھارت میں فیس بک، ٹک ٹاک کے ذریعے اپلوڈ کی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین غیرقانونی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں، سپرہائی وے پر 7 سے 8 ہزار افراد جمع ہوئے اور سڑک بند کی۔پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے اپنی منزل کو جانے والے شہریوں کو لوٹا، پولیس موبائل، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور بس کو جلایا گیا۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ احتجاج کے دوران شرپسندعناصر کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ہنگامہ آرائی کی دوران متعدد پولیس افسران و اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید