کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے درجنوں افسران کو25 برس دھکے کھانے کےبعد لاہور ہائی کورٹ سے انصاف مل گیا، جس کے نتیجے میں ای او بی آئی کے چیئرمین نے بھی متاثرہ افسران کی تنخواہوں، واجبات اور پنشن کی ادائیگی کی منظوری دے دی، مگر ادارے کے فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ اور انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ کے بااثر افسران کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر متعلقہ افسران تاحال اپنے جائز واجبات سے محروم ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ای او بی آئی میں 1988 ءمیں بھرتی ہوئے متعدد ایگزیکٹو افسران کو 1999ء میں 10برس کی مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد اگلے گریڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر اپ گریڈیشن دی گئی تھی۔