• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کے شہید ہونے کی اطلاع غلط نکلی، بھائی کو فون کر کے اپنے زندہ ہونے کی خوشخبری سنائی

چھانگامانگا(نامہ نگار)کوئٹہ بولان کے قریب دہشت گردوں کے جعفر ایکسپریس پر حملہ میں ٹرین ڈرائیور امجد یاسین کے بارے میں ابھی تک ریلوے انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کیطرف سے کسی بھی قسم کی مصدقہ اطلاع سے فیملی ممبران کو آگاہ نہیں کیاگیا کہ امجد یاسین زخمی ہے شہید ہو گیا ہے۔تاہم جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کے شہید ہونے کی اطلاع غلط نکلی،بھائی کو فون کرکے اپنے زندہ ہونے کی خوشخبری سنائی۔امجد یسین نے بدھ کے روز رات پونے 9 بجے اپنے بھائی عامر یاسین کو فون کر کے اپنی خیریت کی اطلاع دی امجد یاسین کے بھائی عامر یاسین نے جنگ کو بتایا کہ خوشی کا مقام ہے کہ میرا بھائی امجد زندہ ہے امجد یسین کے زندہ ہونے کی خبر پورے علاقہ میں پھیل گئی اور انکے گھر پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ 
اہم خبریں سے مزید