اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے طویل عرصہ سے زیر التوا عدالتی مقدمات کی تفصیلات مانگ لی ہیں حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری پراثرات والے مقدمات اور قانونی ٹیموں کی بھی تفصیلات مانگ لی ، ذرائع کے مطابق ایسے مقدمات کی تفصیلات مانگی گئی ہے جن کے ملکی معیشت کی بہتری پر گہرے اثرات ہو سکتے ہیں ، ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزارت کو کیسز کے عنوانات، مالیاتی اثرات، قانونی چارہ جوئی کی مدت اور حکومت کی نمائندگی کرنے والی قانونی ٹیموں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام وفاقی وزارتوں کو متاثر کرنے والے ہائی اسٹیک کیسز کو حل کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔