واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ امریکا یورپی یونین کیساتھ تجارتی جنگ "جیت" جائے گا، دونوں اقتصادی سپر پاورز نے ٹیرف میں اضافے کا اعلان کررکھا ہے۔ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ وائٹ ہاؤس کی میٹنگ میں کہا"ہم اس مالی جنگ کو جیتنے جا رہے ہیں"۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یورپی اسٹیل اور ایلومینیم پر امریکی ٹیرف نافذ ہوگیا جبکہ یورپی یونین نے جوابی اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔