واشنگٹن (اے ایف پی) 30روز سے زائد کاامریکا کا دورہ کرنے والے کینیڈینز کو امریکی حکام کے پاس اندراج کرانا ضروری ہوگا،وفاقی رجسٹر سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی امریکہ کے ہمسایوں کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافے کے باعث قوانین کو سخت کیا جا رہا ہے۔محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کا تخمینہ ہے کہ22لاکھ سے 32لاکھ افراد نئے وزیٹر رجسٹریشن کے قوانین سے متاثر ہوں گے۔امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ 11 اپریل سے نافذ العمل ہونے والی نئی شرط موجودہ قانون کے نفاذ کو سخت کرے گی جس سے کینیڈا کے شہریوں کو عام طور پر مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔اس سے اندازاً9لاکھ کینیڈین متاثر ہوں گے، جنہیں عام طور پراسنو برڈز کہا جاتا ہے۔