• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمغان کا لیپ ٹاپ اور موبائل فونز FIA کے حوالے نہیں کئے گئے

کراچی( ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر )مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کا ذاتی لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ایف آئی اے کے حوالے نہیں کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ ایک میٹنگ ہو چکی ہے جس میں انھیں کہا گیا ہے کہ ہمیں وہ کمپیوٹر دیں جس میں معلومات ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ارمغان کے گھر سے جو 64لیپ ٹاپ ملے تھے وہ کال سینٹر میں ڈائلر کے لیے استعمال ہوتے تھے،اصل ڈیٹا مین سرور کے سسٹم میں یا ارمغان کے ذاتی لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سے مل سکتا ہے۔حکام کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زاتی لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کا فرانزک وہ پنجاب فرانزک لیب سے کروا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے ارمغان کے گھر سے جو 17 لیپ ٹاپ لیے تھے ان کا فرانزک کروایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے جلد ایف آئی اے اور پولیس کی جلد ایک میٹنگ ہونے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید