• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی، 8 کروڑ کا پہلا انعام

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) 40ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی،8کروڑ کا پہلا انعام’’ تین سیریز پر 8اور تین کروڑ کے تین تین انعامات نکلے، پانچ لاکھ کے 1980انعامات خوش نصیبوں کو ملے سٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کوئٹہ کے زیر اہتمام 40,000روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) کی 32ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت عباس رضا، اکاؤنٹ آفیسر (ریٹائرڈ) اکاؤنٹنٹ جنرل حکومت بلوچستان کوئٹہ نے کی۔ قرعہ اندازی واحد مشترکہ نظام کے تحت کی گئی اور یہ ان تمام 40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) پر لاگو ہوئی جو 9 جنوری 2025 تک تین سیریز (A، B، C) میں فروخت کئے گئے تھے۔ قرعہ اندازی میں پہلا انعام 80,000,000 روپے (آٹھ کروڑ روپے) کا تھا جو ہر سیریز کے لیے ایک خوش نصیب کو دیا گیا۔ دوسرا انعام 30,000,000 روپے (تین کروڑ روپے) فی سیریز کے حساب سے تین افراد کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ تیسرا انعام 500,000 روپے (پانچ لاکھ روپے) تھا، جو ہر سیریز کے لیے 660 افراد کو ملا۔ یوں مجموعی طور پر 1992انعامات نکالے گئے۔ پہلے انعام کا فاتح نمبر 302855 تھا، جبکہ دوسرے انعام کے تین کامیاب نمبر 018062، 171277 اور 553311 رہے۔

اہم خبریں سے مزید