• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR: ٹیکس سسٹم ڈیجٹلائزیشن کیلئے پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم تشکیل

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے ٹیکس سسٹم ڈیجٹلائزیشن پروجیکٹ کےلیے پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم تشکیل دے دی ، تین رکنی ٹیم میں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20کے افسر محمد خالد جمیل پروجیکٹ ڈائر یکٹرہوں گے اور آئی آر ٹرانسفارمیشن ڈیلیوری یونٹ کے چیف کے فرائض بھی انجام دیں گے ، پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ19کے افسرچیف ( او پی ایس) کسٹم ٹرانسفارمیشن ڈیلیوری یونٹ فرید احمد خان اور کارانداز سے تیمورعلی ٹیم کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں ، پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم پروجیکٹ پر عملدرآمد کے لیے اس کی نگرانی کی ذمہ دار ہوگی جبکہ پروجیکٹ کی تکمیل تک تمام متعلقہ سٹیک ہولڈز سےمل کر کام کریں گے ، پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم معیار ، مقررہ وقت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔
اہم خبریں سے مزید