• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینکرز سے حادثات مقدمہ وزیر بلدیات، میئر کیخلاف، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے اعلان کیا ہے کہ اب ڈمپرز،ٹینکرز سےکوئی جانی نقصان ہوا تومہاجر قومی موومنٹ ا س کا مقدمہ وزیر بلدیات، میئر کراچی اور واٹر کارپوریشن افسران، ہائیڈرنٹس ٹھیکیدارسمیت متعلقہ افراد کے خلاف درج کروائے گی ،جبکہ بغیر فٹنس چلنے والےواٹر ٹینکرزبند کرنےاور غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو پانی کی فراہمی روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔وہ بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سےخطاب کر رہے تھے ،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نےمزید کہا کہ شہر یو ںخصوصا بچوںکی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں شہر میں داخل ہو نے سے فی الفورروکا جائے ، انہوں نے کہا کہ شہر میں12 ہزار ٹینکرز چلتے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ کے ایک حکم پر 42 لاکھ اجرک والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کی جاسکتی ہیں تو12 ہزار ٹینکرز کی بھی فٹنس چیک کی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ وفاقی حکومت کو دینے کا حکم جاری کیا اور وزیر اعظم نے اس رقم سے اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا، یہ رقم کراچی کی زمینوں کی مد میں حاصل ہوئی تھی، اس رقم کو کراچی میں ہی استعمال کیا جانا چاہیئے، ایک سوال کے جواب میں بانی ایم کیو ایم سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے آفاق احمدنے کہا کہ22 اگست کو بانی ایم کیو ایم نے جو نعرہ لگایا اسکے بعد وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی کو بھی قابل قبول نہیں رہے،18مارچ کو ہماری جماعت کا قیام عمل میں آیا تھا، مہاجرقومی موومنٹ اپنا یوم تاسیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی،انہوں نے الطافٖ حسین کے حوالے سے ایک اور پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میر ا الطاف حسین سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں،مگر میں نے کہا کہ الطاف حسین نے جو 22اگست کو تقریر کی اس بات پر تمام مہاجر قوم نے ان پر دباؤ ڈالا تب ہی انہوں نے اپنے اقدام پر معافی مانگی کسی اور کے دباؤ میں آکر نہیں مانگی،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں آفس کیلئے جگہ ڈھونڈرہے ہیں جلد وہا ں آفس کھولا جائیگا اور وہاں سے ہی باقی تنظیمی معاملات کو دیکھا جائیگا۔
اہم خبریں سے مزید