کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل نیب جاوید اکبر ریاض کے دستخط سے11مارچ کو جاری ہونے والے مراسلہ نمبر 1384میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی میں واقع 10 ہزار 468کمرشل پلاٹس کو فوری طور پر منجمد کر دیا جائے۔ مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ ادارے میں تحقیقات جاری ہیں اور اٹھ ملزمان نے ایک دوسرے کی ملی بھگت سے سرکاری زمینوں پر قبضے کیے اور ہاؤسنگ اسکیم تعمیر کی۔ قانونی نکات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس ہاؤسنگ اسکیم میں موجود مندجہ بالا تعداد کے تمام کمرشل پلاٹس کو منجمد کیا جاتا ہے۔ ان پلاٹس کی خرید و فروخت اور منتقلی یا ان کے نقشے کی منظوری کسی صورت نہ کی جائے اور اگر ایسا کیا گیا تو ملوث افسران کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ان پلاٹس کی قیمت کئی سو ارب ہے۔