• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا،2 بچوں میں منکی پاکس وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں پہلی بار 2 بچوں میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی جانب سے امریکا میں دو کمسن بچوں میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

امریکی محکمۂ صحت کے مطابق ان بچوں میں سے ایک کا تعلق امریکی ریاست کیلیفورنا سے ہے جبکہ دوسرا نومولود بچہ امریکا کا رہائشی نہیں باہر سے آیا ہے۔

امریکی محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کی تصدیق کے بعد بچوں کی نگہداشت کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک امریکا میں منکی پاکس وائرس کے 2 ہزار 891 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

صحت سے مزید