راولپنڈی میں شدید بارشوں کی وجہ سے کئی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح 16 فٹ تک بلند ہو گئی۔
راولپنڈی میں موسم کی خراب صورتِ حال کے پیشِ نظر انتظامیہ نے خطرے کے سائرن بجانا شروع کردیے۔
مری روڈ ناز سنیما کے پاس پانی جمع ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا جبکہ بینظیر بھٹو شہید اسپتال کے احاطے میں پانی داخل ہو گیا۔
جامع مسجد روڈ اور موچی بازار میں گاڑیاں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں۔