نئی دہلی (ائی این پی)امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ اور بھارتی روپیہ کی قدر میں کمی کے باعث ہندوستان بھر میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گیا،پیٹرول اور گھریلوں روز مرہ کی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کی قدر تیزی کے ساتھ گر رہی ہے اور ایک ہفتہ کے دوران ڈالر تین روپے اضافے کے ساتھ 80 بھارتی روپے کا ہو گیا ہے۔ روس ۔یوکرین جنگ کے ایک دن پہلے 23 فروری کوڈالر 74.55 بھارتی روپے کا تھا اور مئی میں ڈالر 3 روپے اضافہ کے ساتھ 77.64 پر تجارت ہو رہا تھا ، اس کے بعد بھارتی روپے کی قدر تیزی سے کم ہوئی اور جولائی میں ڈالر 79.97 بھارتی روپے کا ہو گیا جبکہ حالیہ ہفتے ڈالر مزید مہنگا ہو کر 80.575 پر پہنچ گیا ہے۔