• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، 100 کروڑ روپے میں گورنر کا عہدہ دلانے والے گروہ کا پردہ فاش

نئی دہلی(نیوز ایجنسی)بھارت میں مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے تک کے عوض گورنر اور راجیہ سبھا کی نشست دلانے کا وعدہ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ادارے سینٹرل بیورو آفانویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے رقم کے تبادلے سے قبل ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے 100کروڑ روپے کے عوض گورنر کا عہدہ دلانے کی بھی پیش کش کی تھی۔سی بی آئی کی جانب سے چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ان کی شناخت مہاراشٹر کے رہائشی کملاکر پریم کمار بندگر، کرناٹک کے رویندر وٹھل نائک، دہلی کے رہائشی مہندر پال اروڑا اور ابھشیک بورا کے نام سے کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان راجیہ سبھا کی سیٹ دلوانے، گورنر بنوانے، وزارتوں اور محکموں کے ماتحت مختلف سرکاری اداروں کا سربراہ بنوانے کی جھوٹی یقین دہانی کراکے لوگوں کو دھوکا دینے کا ریکٹ چلاتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید