ریاض (جنگ نیوز )سعودی سپریم کورٹ نے 2015 کےکرین حادثے سے متعلق تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم دیا ہےکہ نیا جوڈیشل سرکٹ کیس کا پھر سے جائزہ لے۔گزشتہ سال سعودی عدالت نے حرم شریف میں کرین حادثےکے کیس میں بن لادن گروپ کو الزام سے بری کردیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کرین گرنے میں بن لادن گروپ کی کوئی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی اس لیےگروپ کو مقدمے سے بری کردیا گیا ۔