• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم شنزو آبے قتل کے 20 دن بعد بھی جاپانی قوم غمزدہ

ٹوکیو (عرفان صدیقی) جاپان کے سابق آنجہانی وزیر اعظم اور عظیم لیڈر شنزوآبے کی وفات کو بیس دن گزر چکے ہیں لیکن آج بھی جاپانی قوم تاحال اپنے عظیم لیڈر اور سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے دن دہاڑے قتل پر تاحال غمزدہ ہے ، جاپانی عوام کی اکثریت کو ابھی تک یقین نہیں آتا کہ شنزو آبے اب اس دنیا میں نہیں رہے ، جاپانی عوامی سروے کے مطابق جاپان جیسے پر امن ملک میں اتنے بڑے لیڈر کا دن دہاڑے قتل ہوجانا ناممکن سا محسوس ہوتا تھا لیکن اس حادثے نے جاپانی عوام کو جہاں رنجیدہ کیا ہے وہیں دہشت گردی کے خطرناک عنصر سے بھی آشنا کیا ہے جس کی بازگشت پہلے صرف بیرونی دنیا میں میڈیا سے ہی سنی جاسکتی تھی ، شنزو آبے اکیس ستمبر 1954 میں پیدا ہوئے اپنے وفات کے وقت ان کی عمر صرف 58؍ برس تھی وہ جاپان کی تاریخ کے طویل ترین رہنے والے وزیر اعظم تھے وہ دو دفعہ میں تقریباََ نو سال جاپان کے وزیر اعظم رہے ہیں ، وہ جاپان کی معیشت کے ماہر سمجھے جاتے تھے اور ان کی معاشی پالیسی کو آبے نامکس بھی کہا جاتا تھا جس کی پوری دنیا معترف تھی ان کے دور میں جاپان نے شاندار معاشی ترقی کی جبکہ جاپانی عوام کے معیار زندگی میں بھی بہترین اضافہ ہوا ، شنزو آبے پاکستان سے بھی گہری دوستی کے خواہاں تھے۔
اہم خبریں سے مزید