اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی ملکیت کے ادارے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا ریگولر منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس اہم عہدے پر تعیناتی کیلئے وزیراعظم نے وفاقی وزارت پٹرولیم اور پرائم منسٹرز آفس کے عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو چند روز میں پی پی ایل کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کیلئے نامزد اُمیدواروں کے انٹرویو کریگی اور شارٹ لسٹنگ کر کے اپنی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجے گی۔ شارٹ لسٹنگ میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا اور کینیڈا کی آئل کمپنیوں میں کام کرنے کا تجربہ رکھنے والے ماہر پٹرولیم بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی عمران عباسی کا نام ہے۔