• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، فرح خان کی والدہ کیخلاف درج مقدمے کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن و دیگر سے جواب طلب

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے فرح خان کی والدہ بشریٰ خان کے خلاف درج مقدمے کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نےموقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ،مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا ، استدعا ہے کہ عدالت اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے ۔
اہم خبریں سے مزید