تہران (اے ایف پی)ایران نے پاکستانی طیاروں کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں، نائب سربراہ سی اے او کا کہنا ہے کہ ہم نے مزید تفتیش کیلئے طیاروں کے پائلٹس سے رپورٹس طلب کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی جانب سے انسانی غلطی کے باعث اپنی فضائی حدود میں دو پاکستانی مسافر طیاروں کے درمیان ہوتے ہوتے رہ جانے والے تصادم کے دعوے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کہا کہ اتوار کو ایران میں بلندی پر پرواز کرنے والے اس کے دو طیارے ایک دوسرے سے ایک ہزار فٹ (300میٹر) کے اندر آگئے۔