سری نگر(ایجنسیاں) بھارتی حکومت مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ کشیدگی اور جموں وکشمیر میں استعمال کے لیے 28,000کروڑ روپے کا فوجی ساز و سامان اور ہتھیار خریدے گی ۔لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج کے لیے بلٹپروف جیکٹس بھی خریدی جائیں گی۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ڈیفنس ایکوزیشن کونسل(ڈی اے سی) کے اجلاس میں 28,000 کروڑ روپے کے فوجی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔