• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مریخ پر پُراسرار ’نوڈل نما‘ چیز ڈھونڈ لی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ناسا کے Mars Perseverance روور کے ذریعے دریافت کردہ ایک اُلجھی ہوئی چیز نے خلائی مبصرین کو متوجہ کیا ہے جوکہ نوڈلز جیسی نظر آتی ہے۔

ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہم اس پر بات کر رہے ہیں کہ یہ کیا چیز ہے لیکن یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ پیراشوٹ یا لینڈنگ سسٹم کی ڈوری کا ٹکڑا ہے جو روور کو زمین پر نیچے لاتا ہے۔

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

اس سے قبل ناسا نے پلوٹو کی ایک شاندار قوسِ قزح کے رنگ کی تصویر شیئر کی تھی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔

یہ تصویر خلائی جہاز نیو ہورائزنز نے لی تھی، جسے 19 جنوری 2006ء کو لانچ کیا گیا تھا۔

نیو ہورائزنز نے 2015ء کے موسمِ گرما میں پلوٹو کا 6 ماہ طویل فلائی بائی مطالعہ کیا اور دور دراز کے نظامِ شمسی کو تلاش کرنا جاری رکھا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید